سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اہم اعدادوشمار جاری کر دیئے

Jun 22, 2023 | 22:22:PM
سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اہم اعدادوشمار جاری کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے  زرمبادلہ ذخائر سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 48کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی، جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 48.2 کروڑ ڈالر کم ہوکر 3.53 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 3.26 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.32 ارب ڈالر ہیں جبکہ زرمبادلہ ذخائر 16 جون تک  51 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے بڑی خوشخبری سنا دی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 51.44 کروڑ ڈالر کم ہوکر  8.86 ارب ڈالر رہ گئے، 26 جون تک سٹیٹ بینک کو حکومت پاکستان کے کمرشل قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئے اور رواں ہفتے موصول ہوئی قسط 23 جون کے زرمبادلہ ذخائر اعداد کا حصہ ہو گی۔