وزیراعظم شہباز شریف کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات 

Jun 22, 2023 | 18:09:PM
وزیراعظم شہباز شریف کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات 
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خرم شہزاد) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پیرس میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

دونوں راہنماﺅں نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوپ 27 کے شرم الشیخ میں ہونے والے اجلاس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہبازشریف پیرس پہنچ گئے

اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ شرم الشیخ نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے قیام کے عزم سے عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت کی بنیاد رکھی ہے، شرم الشیخ میں جس سیاسی عزم کا اظہار کیا گیا وہ بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔ 

اس موقع پر دونوں قائدین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

دونوں قائدین نے عالمی وعلاقائی امور پر باہمی رابطے برقرار رکھنے پر بھی مکمل اتفاق کیا۔