یونان کشتی حادثہ، تحقیقات عدالتی کمیشن سے کرانے کیلئے صدر، وزیراعظم کو خط

Jun 22, 2023 | 11:43:AM
یونان کشتی حادثہ، تحقیقات عدالتی کمیشن سے کرانے کیلئے صدر، وزیراعظم کو خط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈسک) یونان کشتی حادثے کی تحقیقات عدالتی کمیشن کے ذریعے کرانے کیلئے صدر مملکت  عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کو خط بھجوا دیا گیا،خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثے کے حقائق منظر عام پر لانے کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، عدالتی کمیشن سپریم کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل ہونا ضروری ہے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کشتی ڈوبنے کا حادثہ کیوں پیش آیا اور وجوہات کیا بنیں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کےگوشت کی قیمت میں بڑی کمی