امریکا20 سال بعد بھی ناکام رہا۔۔اس کا جانا ہی بہتر ہے۔۔حامد کر زئی

Jun 22, 2021 | 20:49:PM
امریکا20 سال بعد بھی ناکام رہا۔۔اس کا جانا ہی بہتر ہے۔۔حامد کر زئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکا 20 سال پوری طاقت کے ساتھ یہاں رہنے کے باوجود اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا اور ناکام واپس لوٹ رہا ہے۔ 
افغانستان سے واپس جانے والی امریکی فوج نے میراث میں صرف مکمل شرمندگی اور تباہی چھوڑی ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ افغان عوام اب متحد ہے اور امن کی خواہش رکھنے والے افغانوں کو اپنے مستقبل کی ذمہ داری خود اٹھانا چاہئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرویو میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر کھل کر اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا۔
 ایک سوال کے جواب میں سابق افغان صدر نے کہا کہ افغان عوام امریکی فوج کی موجودگی کے بغیر ہی بہتر تھے۔ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی نے ہمیں وہی کچھ دیا ہے جو اس وقت ہمارے پاس ہے اس لئے افغانستان کے لئے بہتر ہے کہ وہ واپس چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں۔تر کی کے معروف اداکار انگین التان کی نئی ڈراما سیریز کا ٹریلر جاری