شادی ہالز پر پابندی ختم ۔۔ ریسٹورنٹس کی ڈائننگ کھولنے کا عندیہ 

Jun 22, 2021 | 19:25:PM
 شادی ہالز پر پابندی ختم ۔۔ ریسٹورنٹس کی ڈائننگ کھولنے کا عندیہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سندھ حکومت نے شادی ہالز پر پابندی ختم ہونے کے بعد ریسٹورنٹس کی ڈائننگ کھولنے کا بھی عندیہ دے دیاہے۔
 صدر ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ ڈائننگ کی 28 جون سے اجازت مل جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا کیسزکی شرح میں کمی پر مزید کاروباری شعبوں میں نرمی کا فیصلہ کرلیا اور شادی ہالزپرپابندی ختم ہونے کے بعد ریسٹورنٹس کی ڈائننگ کھولنے کا عندیہ دے دیا۔
صدر ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ڈائننگ کی 28 جون سے اجازت مل جائے گی ، ڈائننگ کی اجازت کے بعد احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں گی۔گذشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں شادی ہال کھول دیے گئے تھے، شادی ہال کھولنے پر مالکان کی جانب سے مٹھائی بانٹی گئی اور کئی عرصے بعد شادی ہال کھولنے پر ملازمین بھی خوشی سے نہال تھے۔
آل پاکستان کیٹرز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن چیئرمین قیص منصور شیخ نے شادی ہال کھولنے کی اجازت دینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کراچی سندھ حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں کاروبار کھولنے کی اجازت دی ، سندھ حکومت کے فیصلے سے لاکھوں دیہاڑی دار مزدور طبقہ کو روزگار مل گیا۔

قیص شیخ نے کہاکہ سندھ حکومت تاجر برادری اور میڈیا کی بھرپور سپورٹ نے ہماری صنعت کھلوائی ہے، شادی ہال مالکان ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کریں گے ، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ شادی ہال میں داخلے کے وقت ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ ایویکا گور نے18 سال بڑے اداکار کے ساتھ نام جڑنےپر کیا جواب دیا۔۔۔؟