ووٹ کی پرچی کو جہاد کی تلوار سمجھیں گے، مولانا فضل الرحمن

Jan 22, 2024 | 18:21:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں آسان جہاد کا موقع دیا ہے، ہم ووٹ کی پرچی کو جہاد کی سمجھیں گے۔

لکی مروت میں خطاب کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اسمبلیاں ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہیں جن کی اسلام میں کوئی دلچسپی نہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے جنگ تلوار اور بندوق سے لیکر ووٹ کی پرچی تک  آسان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میں الیکشن نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کیلئے لڑرہاہوں،بلاول بھٹو

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور مغربی دنیا کے مقابلے میں حق آواز بلند کرنے والی واحد جماعت جمعیت علماء اسلام ہے، افغانستان پر امریکی بمباری کے وقت پاکستان کی سڑکوں پر صرف جمعیت علماء اسلام کھڑی تھی۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ عرب کی سرزمین پر اسرائیل اور یہودیوں کا ناجائز قبضہ کیا، 7 اکتوبر کو فلسطین نے جو حملہ اسرائیل پر کیا ساری فضاء تبدیل ہوئی، جنوبی افریقہ عالمی عدالت انصاف گیا اور فلسطین کے حق میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مقابلے میں جو الیکشن لڑ رہے ہیں ان میں جراٰت ہے کہ مسلمانوں کیساتھ کھڑے ہوں؟