آزادکشمیر، 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید4 اموات،17 کیسز رپورٹ

Jan 22, 2021 | 23:10:PM
آزادکشمیر، 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید4 اموات،17 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے،آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق اور 17 وائرس کاشکار ہو گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران321 افراد کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے جن میں 17 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی،نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے7 کا تعلق میرپور،4کا باغ،3کا بھمبر،1کاجہلم ویلی، 1کا پونچھ ،1کا کوٹلی سے ہے۔
 آزادکشمیر میں اب تک106084 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لئے گئے ہیں اور8770 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے8227 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ291 مریض زیر علاج ہیں ۔
وبا سے ابتک 252 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے51 کا تعلق مظفرآباد،6کا جہلم ویلی،9کا نیلم،44 کاپونچھ،31کا باغ،5 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی،56 کاتعلق میرپور، 19کابھمبر،اور25 کا کوٹلی سے ہے۔
کورونا وائرس کے291 مریضوں میں سے270 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ21 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،آج مزید 18مریض صحت یاب ہوئے ۔