بجلی ٹیرف میں اضافہ ،حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،سراج الحق

Jan 22, 2021 | 21:00:PM
بجلی ٹیرف میں اضافہ ،حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کاکہناہے کہ بجلی ٹیرف میں 15فیصد اضافہ کر کے صارفین پر بجلی گرا دی گئی،حکمرانوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے احکامات پر سرتسلیم خم کیا۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کراچی کی روشنیوں کو واپس لانے کے دعویداروں نے شہری مسائل میں مزید اضافہ کیا،سندھ کے دارالحکومت میں لاکھوں لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں،کراچی کیلئے ڈویلپمنٹ پیکج کا 11سو ارب صرف لفظی جادوگری تک محدود رہا، امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ براڈشیٹ سکینڈل پر بنائی گئی کمیٹی پر عوام مطمئن نہیں، سپریم کورٹ تحقیقات کرائے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے ایجنڈے میں اسلامی نظام کا قیام شامل نہیں،ملک میں حکومتیں تو تبدیل ہوتی رہیں لیکن عوام کی حالت نہیں بدلی۔