سید علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا گیا 

Feb 22, 2024 | 22:56:PM
سید علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا گیا 
کیپشن: سید علی حیدر گیلانی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زوہیب بخاری) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سید علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا گیا، علی حیدر گیلانی پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 213 ملتان سے منتخب ہوئے تھے۔

علی حیدر گیلانی سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں اور اس سے پہلے بھی صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے علی حیدر گیلانی کی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔