آئیں اختلافات ختم کریں۔ عمران خان کی نریندر مودی کو ٹی وی پر مباحثے کی پیشکش

Feb 22, 2022 | 21:24:PM
 اختلافات۔پیشکش۔مباحثہ۔ٹی وی ۔انٹرویو
کیپشن: عمران خان اور نریندر مودی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اختلافات ختم کرنے کے لئے نریندر مودی کو ٹی وی پر مباحثے کی پیشکش کی ہے ۔ روسی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں پاک۔ بھارت تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی، خواہش ہے کہ بھارت بھی ہندوتوا کے بجائے لوگوں کو غربت سے نکالنے پر توجہ دے۔
ہم چاہتے ہیں بھارت لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لئے کام کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے میں غربت بہت زیادہ ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر ہے، موجودہ بھارت گاندھی اور نہرو کا نہیں، مودی کا ہے، میں جس بھارت کو جانتا تھا یہ اب ویسا نہیں، بھارت کو ہندوتوا کے بجائے انسانیت پر توجہ دینی چاہئے، ہم بھارت سمیت پوری دنیا کے ممالک سے تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔بھارت میں ہندو نسل پرستی اور ہندوتوا نظریے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں نسل پرستانہ انتہا پسندی خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے، بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف یہ کہہ کر نفرت کو ابھارا جا رہا ہے کہ ہندو بہت عظیم قوم ہے لیکن ان کی ترقی میں یہ دیگر قومیں یا مذاہب رکاوٹ ہیں، یہ سوچ بہت خطرناک ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ بھارتی پالیسیوں کے خلاف بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹی وی پر مباحثہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ بہت مثبت بات ہوگی کہ ہم برصغیر کے عوام کے لئے مذکرات اور مباحثے کے لئے ذریعے اپنے اختلافات کو ختم کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بیٹنگ ۔۔شاہد آفریدی بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے