سردی کے موسم میں پنجیری کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

Dec 22, 2022 | 13:08:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سردی کے موسم میں پنجیری کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے سردیوں کی سوغات پنجیری کے حیرت انگیز فوائد اور اسے بنانے کا آسان طریقہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پنجیری سردیوں میں کھائے جانے والی ایک سوغات ہے یہ پرانے زمانے کی ایک خاص مٹھائی ہے جسے لوگ دور جدید میں بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔عرف عام میں پنجیری کو لوگ دکان سے خرید کر کھاتے ہیں یا  پھر گھر میں تازہ اور خالص بنا کر کھانا پسند کرتے ہیں۔پنجیری ذائقے میں لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے لیے کتنی فائدہ مند ہے یہ ہم آج آپ کو بتائیں گے۔

ہڈیوں کے درد میں مفید:

ہڈیاں کیلشیم، وٹامنز اور منرلز کی کمی کی وجہ سے کمزور ہو جاتی ہیں اور ان میں درد ہوتا ہے البتہ سردی کے موسم میں ہڈیوں کے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے ایسے میں پنجیری کا استعمال بےحد مفید ہے کیونکہ یہ تمام ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے اگر اسے غذائیت کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

زچہ عورت کے لئے مفید:

سردی ہو یا گرمی پنجیری زچہ عورت کو ضرور کھلائی جاتی ہے کیونکہ یہ بچے کی پیدائش سے قبل اور بعد کی ہر طرح کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے بہترین غذا ہے۔

دماغی و جسمانی صحت:

پنجیری میں بھرپور غذائی اجزاء کی موجودگی اسے دماغی و جسمانی صحت کے لئے بہترین بناتے ہیں، اس میں تمام خشک میوہ جات اور صحت مند غذائی اجزاء سے بھرپور تمام چیزیں شامل ہوتی ہے جس سے نہ صرف جسم میں طاقت آتی ہے بلکہ دماغی صحت بھی اچھی ہو جاتی ہے۔

نظر کی کمزوری میں مفید:

پنجیری میں چار مغز، سفید تل، بادام پستہ اور اخروٹ جیسے بہترین لوازمات شامل ہوتے ہیں جو کہ آنکھوں کی روشنی کے لئے بےحد مفید ہیں اس لئے پنجیری کے استعمال سے نظر تیز ہوتی ہے۔

• پنجیری بنانے کے لئے درکار اجزاء

بادام، اخروٹ، پستہ، ثابت ناریل ( کدوکش کے زریعے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بنائیں)، چاروں مغز، چھوہارے، السی کے بیج ، پھول مکھانے، کاجو، گوندھ، کشمش، کمرکس یہ تمام اجزاء حسبِ ضرورت لیں ایک ایک پاؤ بھی لیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ سوجی 250 گرام، کھویا 200 گرام، گیہوں کا آٹا 50 گرام، دال ماش آٹا 50گرام، دیسی گھی یا پھر زیتون کا تیل 250 گرام لی۔

• پنجیری بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے اوپر بتائی گئی مقدار کے مطابق دیسی گھی میں سوجی ملا کر انہیں اچھی طرح بھون لیں، دونوں اجزا کو ہلکی آنچ پر اتنا بھونیں کی وہ لائٹ براؤن ہو جائے، تمام ڈرائی فروٹ کو علیحدہ فرائی پین میں دیسی گھی میں معمولی سا فرائی کریں، اس کے بعد سوجی میں فرائی کئے ہوئے بادام، پستے، چاروں مغز اور فرائی کئے ہوئے مکھانے،گوندھ، کاجو اور اخروٹ شامل کر کے اس میں پسی الائچی اور چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں، اسے روزانہ ناشتے میں ایک سے دو چمچ کھائیں اور سردی سے محفوظ رہیں یا رات میں بھی اسے کھایا جا سکتا ہے۔