بھیک مانگنے سے انکار پرظالم باپ کا معصوم بیٹی پر تشدد۔۔قتل کردیا۔۔لاش کی بھی بیحرمتی۔۔عدالت نے بڑی سزا سنا دی

Dec 22, 2021 | 13:29:PM
بھیک،  والد ،7سالہ بچی کو قتل کرکےکوڑےمیں پھینکنے سےمتعلق  کیس
کیپشن:  کمرہ عدالت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماں باپ کا سایہ بچوں کےلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا،مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا،بھیک نہ مانگنے پر سگے  والد کی جانب سے7سالہ بچی کو قتل کرکےکوڑےمیں پھینکنے سےمتعلق  کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نےسنگدل والد محمد سعید کو 25سال قید ، 42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتاز  نے بھیک نہ مانگنے پر سگے  والد کی جانب سے7سالہ بچی کو قتل کرکےکوڑےمیں پھینکنے سےمتعلق  کیس  کا27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ملزم کے خلاف 20 گواہوں نے بیان قلمبند کروائے  ۔

یہ بھی پڑھیں: بپھرے جنگلی ہاتھی کا  شہری پر وحشیانہ حملہ۔۔ ویڈیو وائرل
 تحریری فیصلے کےمطابق  ملزم والد محمد سعید کوٹ عبدالمالک کا رہائشی ہے، اپنی 7سالہ بچی کو بھیک مانگنے پر مجبور کرتا تھا، بچی کے بھیک نہ مانگنے پر والد اسکو تشدد نشانہ بناتا تھا۔ملزم  نے بھیک نہ مانگنے پر تعیش میں آکر مار مار کر سات سالہ بیٹی کو ہلاک کردیا، ملزم  نے  بچی کو ہلاک کرنے کے بعد پلاسٹک بیگ میں ڈال کر نعش کو خالی پلاٹ میں پھینک دیا تھا۔ پولیس پٹرولنگ افسر نے دوران ڈیوٹی لاش برآمد کی۔   میڈیکل رپورٹ کے مطابق  بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے، عدالت نے  گواہوں کے بیانات اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں جرم ثابت ہونے کی بنیاد پر ملزم کو سزا سنائی۔

 یہ بھی دیکھیں: ویکیسن لگوانے والے ہو جائیں ہوشیار۔۔چونکا دینے والی خبر