طویل عمر پانے والا کچھوا 190 برس کا ہو گیا

Apr 22, 2022 | 15:11:PM
طویل عمر پانے والا کچھوا، فائل فوٹو
کیپشن: طویل عمر پانے والا کچھوا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کچھوے جوناتھن 1832 میں پیدا ہوا تھا۔
 تفصیلات کے مطابق  سب سے لمبی عمر  پانے والا کچھوا ’جوناتھن‘  190 برس کا ہوگیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے سب سے عمر  رسیدہ کچھوے کی پیدائش 1832 میں ہوئی تھی جو اب 190 برس کا ہوگیا ہے۔

 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جوناتھن کو دنیا  میں سب سے لمبی عمر پانے والے کچھوے کاخطاب دیا گیا ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل سب سے لمبی عمر پانے والے کچھوے  ٹوئی مالیا کی عمر 188 برس تھی۔

 جوناتھن نامی کچھوے کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    گھبراہٹ ، بے چینی اور کولیسٹرول کم کرنے کیلئے ٹماٹر انتہائی مفید