اداکار معین اختر کو دنیا چھو ڑے ایک عشرہ بیت گیا

Apr 22, 2021 | 20:10:PM
اداکار معین اختر کو دنیا چھو ڑے ایک عشرہ بیت گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے ایک عشرہ گزر گیا مگر ان کے چا ہنے والے اب بھی انکی ادا کا ری دیکھ کر محظو ظ ہو تے رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق اداکار معین اختر 24 دسمبر 1950ءکو کراچی میں پیدا ہوئے، 16 برس کی عمر میں اسٹیج سے شروعات کرنے والے معین اختر نے ساٹھ کی دہائی میں ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا اور ہر دلعزیز فنکار بن گئے، پھر کامیابیوں کا سفر جاری رہا۔ان کی ادا کاری نہ صر ف پا کستان بلکہ ہمسا یہ ملک بھا رت میں بھی یکساں پسند کی جا تی تھی۔
ان کے سب سے مشہور ٹی وی ڈراموں میں روزی، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن  ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی، اسٹوڈیو پونے تین، یس سر نو سر اورعید ٹرین شامل ہیں۔انہوں نے مزاح میں بھی کبھی تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیا اور یہی انکا طرہ امتیاز تھا۔
وہ بیک وقت مختلف زبانوں میں مزاحیہ اداکاری کرنے میں بھی ما ہر تھے جن میں انگریزی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور بنگالی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ابھیشک کاایشو ریا سے متعلق اہم انکشاف