وزیراعظم سے تین صوبوں کی فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

Apr 22, 2021 | 20:01:PM
وزیراعظم سے تین صوبوں کی فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان سے پنجاب ، خیبرپختونخوا اور سندھ کی فلور ملزم ایسوسی ایشن کے وفودکی ملک بھر میں آٹا فراہمی کے حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق زیرخزانہ ، وزیر برائے صنعت ، وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی شریک ڈپٹی اسپیکر، مشیروزیراعظم عبدالرزاق دائود ، جمشید اقبال چیمہ سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریزبھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ وفد نے فلورملزنمائندگان کے مسائل کے حل بارے ملاقات پر وزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں آٹافراہمی اورمناسب قیمتوں پر دستیابی بارے تجاویز ، لائحہ عمل پر گفتگو کی۔
 وفد نے گندم کی بین الصوبائی نقل وحرکت کو مزید سہل بنانے بارے مختلف تجاویز پیش کیں۔وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ اس سال گندم کی فصل بہت حوصلہ افزاہے، امید ہے کہ اہداف اورتخمینوں کے مطابق گندم کی پیداوارحاصل ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ فلورملزنمائندگان کی جانب سے دی جانے والی تجاویزکا جائزہ لیا جائے گا، ہمارے لئے آٹے کی قیمتوں میں استحکام ،بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا اولین اہمیت رکھتا ہے،حکومت تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ہونیوالا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ خطرے میں؟