فیٹف کا پیرس میں اجلاس: پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں، فیصلہ آج ہوجائے گا

Oct 21, 2022 | 10:58:AM
پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلےگا یا نہیں اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا، باضابطہ اعلان پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کئے جانے کا امکان ہے
کیپشن: فیٹف اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلےگا یا نہیں اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا، باضابطہ اعلان پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کئے جانے کا امکان ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں جاری ہے، جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کر رہی ہیں۔

2018 میں پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا اور 27 نکات پر عمل درآمد کے لیے ایکشن پلان دیا گیا تھا۔ بعد ازاں پاکستان کو مزید سات اور پھر چھ نکات پر عمل درآمد کرنے کو کہا گیا تھا۔ ان نکات پرعمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے فیٹف کے وفد نے پاکستان کا دورہ بھی کیا۔ وفد کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان پر امید ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔

پیرس میں جاری دو روزہ اجلاس میں میں انٹرپول، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حکام سمیت 206 تنظیموں کے  وفود شریک ہیں۔ اجلاس جعلی کمپنیوں اور دوسرے طریقوں سے ناجائز فنڈز کی منی لانڈرنگ روکنے کا جائزہ لے کر اس سلسلے میں رہنمائی بھی کرے گا۔