پمز ہسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج، او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان

Nov 21, 2022 | 10:38:AM
پمز ہسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج، او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے ایم ٹی آئی  قانون ختم نا کرنے پر احتجاج کیا جارہا ہے اور اس دوران تمام او پی ڈیز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان حالات میں او پی ڈیز بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 31 فیصد رہ گئی

ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق ملازمین ایڈمن بلاک کے سامنے اکھٹے ہوکر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ اس حوالے سے ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس کا مزید کہنا تھا کہ ہم صدر پاکستان کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خاتمے میں رکاوٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایم ٹی آئی ایکٹ 2022 کی منسوخی کی منظوری دونوں ایوانوں سے ہوچکی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ انتظامی کمیٹی اور بورڈ کا خاتمہ کرکے پمز کو سرکاری تحویل میں لیا جائے۔