اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بونداباندی کی پیش گوئی

Jan 21, 2023 | 20:35:PM
محکمہ موسمیات، وفاقی دارالحکومت، مختلف شہروں، بوندا باندی، پیش گوئی،
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں بونداباندی کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے کل اسلام آباد بوندا باندی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،تاہم خطہ پوٹھوہار میں اٹک،فتح جنگ،جہلم،راولپنڈی میں ہلکی بارش بوندا باندی کا امکان ہے، مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور بارش برفباری متوقع ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کامزید کہناتھا کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع جز وی ابر آلودر ہے گا، کوہستان، چترال، دیر، دروش، بالاکوٹ،سوات، مالاکنڈ، ہری پور،میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیر ، پشاور،شانگلہ، کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے،
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لندن ؛مسلم لیگ ن میں اختلافات، اہم رہنما نے آئندہ الیکشن لڑنے سے انکار کردیا