لندن ؛مسلم لیگ ن میں اختلافات، اہم رہنما نے آئندہ الیکشن لڑنے سے انکار کردیا

Jan 21, 2023 | 17:58:PM
مسلم لیگ ن، میاں نواز شریف، اہم اجلاس، اندرونی کہانی،
کیپشن: نوازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے قائدنوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا،ناراض لیگی وزرا ،اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مشاورت کی گئی،لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک اہم وزیر نے اگلے انتخابات میں حصہ لینے سے معذرت کر لی ، مریم نواز ناراض وزرا اور اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کریں گی ۔
مسلم لیگ ن لاہور کی صدارت پر پارٹی میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں،مسلم لیگ ن نے ابھی تک لاہور میں صدر نامزد نہیں کیا ، صوبائی دارالحکومت لاہور میں ن لیگ کے ٹکٹوں پر حتمی فیصلہ نواز ،شہباز ون ٹو ون مشاورت میں ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز کی نجی ہاﺅسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف
اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی،پنجاب اور خیبر پختونخوامیں انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی ،صوبائی دارالحکومت لاہور ، فیصل آباد ،راولپنڈی ، قصور ،گوجرانوالہ میں حمزہ شہباز جلسوں سے خطاب کریں گے ،بڑے جلسوں میں مریم نواز ، حمزہ شہباز دیگر صوبائی قائدین کے ہمراہ خطاب کریں گے ۔
تین فروری سے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی درخواستیں طلب کی جائینگی ،درخواست گزار مسلم لیگ ن کے فنڈ میں فیس بھی جمع کروائیں گے ،صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا انٹرویو مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کریگی ،صوبائی اسمبلی کے لیگی امیدواروں سے نواز شریف آن لائن انٹرویو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟ جانیے