سعودیہ، یواےای بھارت کو پاکستان کا متبادل نہیں سمجھتے:شاہ محمود قریشی

Dec 21, 2020 | 12:05:PM
سعودیہ، یواےای بھارت کو پاکستان کا متبادل نہیں سمجھتے:شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امارات کے حکمرانوں نے اسرائیل بارے پاکستان کے موقف کو سنا، ہم نے ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے ہیں۔پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کشمیر سے متعلق آگاہ کیا۔یو اے ای قیادت سے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بات کی۔ہم نے  اسرائیل کے بارے میں عرب امارات کا مؤقف سنا اور انہیں  اسرائیل سے تعلقات کے بارے میں پاکستان کا  واضح مؤقف بھی پیش کیا۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے یواے ای پر  واضح کیا کہ  فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر ہمارا مؤقف دنیا پر عیاں ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے ہم پر کوئی پریشر نہیں۔ مسئلہ فلسطین کے دیر پا حل تک پاکستان اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرسکتا۔

بھارت کے حوالے سے شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سعودیہ اور یواےای ہندوستان کو پاکستان کا متبادل نہیں سمجھتے،بھارت دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے اور پاکستان کیخلاف دیگر ممالک کی سر زمین کو استعمال کر رہا ہے۔

وزیرخارجہ نے ویزہ پابندیوں سے متعلق یقین دہانی کراتے ہوئے  کہا کہ یو اے ای ویزوں کی بندش عارضی ہے، جلد ختم ہو جائے گی، ابوظہبی، شارجہ، دبئی میں پاکستانیوں کی مشکلات پر بات کی۔دبئی کےحکمران جلدراشدالمکتوم بھی جلد پاکستان آرہے ہیں۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے ملتان میں شاہ رکن الدین عالم کے عرس کے موقع پر مزار کو غسل دیا  اور اجتماعی دعا بھی کروائی۔