آزادکشمیر ہائی کورٹ نے ڈی آئی جیز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

Apr 21, 2026 | 21:08:PM
آزادکشمیر ہائی کورٹ نے ڈی آئی جیز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد بشیر چودھری)آزادکشمیر ہائی کورٹ نے ڈی آئی جیز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، ایڈیشنل آئی جی محمد یاسین قریشی کی درخواست پر اہم حکم جاری کرتے ہوئے عدالت نے فریقین کو 6 مئی کو طلب کر لیا، رٹ سماعت کیلئے منظورکر لی گئی۔

چھٹی سے قبل پوسٹ پر تبادلہ، عدالت میں چیلنج کر دیا گیا، سینئر افسر کو چارج دیئے بغیر تبادلہ کرنا متنازع قراردیا گیا ، ایڈیشنل آئی جی ایک ماہ کی ایکس پاکستان رخصت پر جانے والے تھے۔

محمد یاسین قریشی یکم مارچ 2027 کو ریٹائر ہوں گے، ہائی کورٹ نے حکم دیتے ہوئے تبادلوں کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا  فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’تیمور‘ کا کامیاب تجربہ