عید پرملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 

Apr 21, 2023 | 19:43:PM
عید پرملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی 
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا، شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،ادھر خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم سوات، مانسہرہ،ایبٹ آباد ، پشاور، کرم، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
 محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، مری، گلیات ، اٹک، جہلم، چکوال،راولپنڈی ، گو جرانوالہ، میں تیز ہواو¿ں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،سیا لکوٹ ، نا رووال، میانوالی ، لا ہور اور منڈی بہا ؤالدین میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا ، دن کے اوقات میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، دن کے اوقات میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
 محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے فواد چودھری سے بلیک میل ہوکر مجھے ٹکٹ نہیں دیا ، راجہ یاور کمال کا الزام