پنجاب رورل ہیلتھ ایملائز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام

Oct 20, 2022 | 21:34:PM
پنجاب رورل ہیلتھ ایملائز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مظاہرین اور حکومت کے درمیان معاملات طے نا پا سکے۔پی ایچ ایف ایم سی کے 14 اضلاع سے آنے والے مظاہرین نے دھرنہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں گزشتہ روز کہا گیا تھاکہ انھیں ریگولر کیا جائے گا لیکن آج حکومت مکر گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تسلیم کیاتھا کہ ہم حق پر ہیں لیکن دادرسی نہیں کی جارہی۔ پی ایچ ایف ایم سی کے ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ معاملہ حل ہوگا لیکن وعدہ پورا نہ ہوا۔
پی ایچ ایف ایم سی کے ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ صبح 12 بجے سے سرکاری و سیاسی نمائندوں نے پنجاب اسمبلی دفتر میں بٹھا رکھا تھا لیکن پھر نمائندے بھاگ گئے۔مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا اور اپنے اضلاع میں واپس جانے والے پی ایچ ایف ایم سی ملازمین کو بھی دھرنے میں شرکت کی کال دیدی۔