ممکنہ گیس بحران سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم متحرک

Oct 20, 2022 | 12:47:PM
وزیر اعظم شہباز شریف , سوئی گیس ,وفاقی کابینہ ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام  آباد(اویس کیانی )سردیوں میں گیس بحران میں کمی کیلئے حکومت متحرک ،گیس لوڈشیڈنگ میں کمی کو پورا کرنے کیلئے وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھالیا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے  کہ سوئی گیس کی کمی کو پورا کرنے کیلیے سستی ایل پی جی کیلئے کوششیں تیز کہ جائیں، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایل پی جی کی درآمد کیلئے پیرا رولز میں نرمی کی منظوری دیدی، پیپرا رولز میں نرمی کا اطلاق ایل پی جی کے سپاٹ کارگوز کی درآمد پر ہوگا، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی۔

ضرور پڑھیں : عالمی برادری کی وسائل فراہمی میں ناکامی سے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن ایل پی جی لمٹیڈ کیلئے سپاٹ کارگوز کی درآمد پر پیرا رولز میں نرمی ہوگی، آئندہ 5 ماہ میں ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرنے کی تجویز،نومبر2022تامارچ2023 ماہانہ20ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کا منصوبہ بنایا ہے۔