عالمی برادری کی وسائل فراہمی میں ناکامی سے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

Oct 19, 2022 | 18:59:PM
وزیراعظم شہبازشریف، وسائل جمع کرنے، بین الاقوامی برادری، ناکامی
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ وسائل جمع کرنے میں بین الاقوامی برادری کی ناکامی سے جوہری ریاست میں سیاسی عدم استحکام کو ہوا دیئے جانے کا خطرہ ہے، عمران خان بڑے پیمانے پر اس عدم اطمینان کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان میں آفت زدہ سیلاب نے تین کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو متاثر کیا ہے،سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بھاری رقم کی ضرورت ہے، 130 بلین ڈالر کے بیرونی قرضوں کو ری شیڈول کرنے کی کوشش نہیں کررہے،ہم قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لئے نہیں کہہ رہے ہم اضافی فنڈز مانگ رہے ہیں،سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ تقریبا 30 بلین ڈالر ہے، حالیہ سیلاب ملک کی 75 سالہ تاریخ کی بدترین قدرتی آفت ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے انٹرویو میں کہاکہ وسائل جمع کرنے میں بین الاقوامی برادری کی ناکامی سے جوہری ریاست میں سیاسی عدم استحکام کو ہوا دیئے جانے کا خطرہ ہے، عمران خان بڑے پیمانے پر اس عدم اطمینان کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، ضمنی انتخابات میں شکست پر ہم فکر مند ہیں،عدم اطمینان گہرے سیاسی عدم استحکام کا باعث بنتا ہے، ہم اپنے بنیادی اہداف کو حاصل نہیں کر پاتے تو یہ سنگین مسائل کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فرانس کے صدر نے پاکستان کیلئے ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کا وعدہ کیا ہے،کانفرنس کیلئے ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے، توقع ہے کہ یہ کانفرنس نومبر میں پیرس میں ہو گی،ان کاکہناتھا کہ اقوام متحدہ تعمیر نو کےلئے درکار رقم کے بارے میں اقدامات کو حتمی شکل دے رہا ہے،ہم صرف موسمیاتی انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، ہم 'معاوضہ' کا لفظ بالکل استعمال نہیں کر رہے ہیں، پاکستان مدد،خیمے، ادویات اور کھانے پینے کے سامان جیسی اشیاخریدنے کیلئے ریاستی خزانے کو استعمال کر رہا ہے،ہم موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی کے خلاف جنگ میں ہیں،کل کوئی دوسرا ملک اسکا شکار ہو ہم نہیں چاہتے، عالمی برادری سیلاب سے بحالی کیلئے کئے گئے وعدے پورے کرے۔