عمران خان کب تک اقتدار چھوڑ دیں گے؟ سابق گورنر سندھ نے تاریخ دیدی

Mar 20, 2022 | 21:33:PM
سابق گورنر سندھ، محمد زبیر، گڑبڑ، دو یا تین اپریل، عمران خان، گھر چلے جائیں گے
کیپشن: سابق گورنر سندھ محمد زبیر ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ اگر گڑبڑ نہ کی دو یا تین اپریل تک عمران خان گھر چلے جائیں گے ، عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور اپنے خلاف عدالتی فیصلوں کا سامنا کریں گے۔
محمد زبیر کاکہناتھا کہ عمران خان کو سلیکٹ کرکے حکومت دی گئی ،وزیر اعظم نے سوائے انتقامی کارروائی کے کچھ نہیں کیا ،عوام ہم سے پوچھتے تھے عمران خان سے کب نجات دلارہے ہیں ،لیگی رہنما نے کہاکہ ہم آئینی طریقے سے عمران خان کو گھر بھیج رہے ہیں ،ہم نہ تو پارلیمنٹ پر اٹیک کررہے ہیں اور نہ ہی پی ٹی وی پر عدم اعتماد لارہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ عمران خان اقلیتی حکومت چلارہے ہیں ،ان کے پاس اکثریت نہیں ہے ،اخلاقی طور پر عمران خان چلے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم 27 مارچ کو استعفیٰ کا اعلان کریں،محمد زبیر نے کہاکہ سپیکر وہ کام کریں جو قانون کے مطابق ہو، کل نہ تو وہ رہیں گے اور نہ ہی عمران خان ، ان کو کوئی بچا نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: زرنش خان کا چلتی گاڑی میں انڈین گانے پر زبردست ڈانس ،ویڈیو وائرل