ویکسین لگوانے کے کتنے روز بعد آپ کورونا سے محفوظ ہوتے ہیں؟

Mar 20, 2021 | 16:31:PM
ویکسین لگوانے کے کتنے روز بعد آپ کورونا سے محفوظ ہوتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی مہم جاری ہے لیکن اس ساتھ ویکسین کے کورونا کے موثر ہونے کے بارے میں سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم ڈاکٹرز نے وضاحت کی ہے کہ ویکسین کا کورس مکمل ہونے کے دو ہفتے بعد جسم میں وائرس سے لڑنے کی صلاحیت آ جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد سے بڑھ کر 9 فیصد تک ہوچکی ہے۔  
اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ماہر وبائی امراض ڈاکٹر اعجاز کہتے ہیں کہ عمومی طور پر کوئی بھی ویکسین لگوانے کے دو ہفتے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرنا شروع کرتی ہے۔ ’وزیراعظم کو دو روز قبل پہلی خوراک ملی تھی جبکہ ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرنے کے دو ہفتے بعد جسم میں اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتے ہیں۔‘  
ڈاکٹر اعجاز کی سربراہی میں  پاکستان میں کورونا ویکسین کی کلینکل ٹرائلز بھی کئے گئے تھے۔ چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین سے متعلق انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ویکسین لگوانے سے کوئی کورونا کا شکار ہو جاتا ہے، ویکسین کا کورس مکمل ہونے کے دو ہفتے بعد جسم میں وائرس سے لڑنے کی صلاحیت آ جاتی ہے۔‘
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافہ کے ساتھ ملک میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کا عمل بھی جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان بھی سنیچر کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ دو روز قبل ہی انہیں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی۔