صدرنےزچگی و پدریت کےبل، تربیت یافتہ پیرامیڈیکل سٹاف کی سہولت کےبل کی منظوری دےدی

Jun 20, 2023 | 19:03:PM
President promulgates maternity and paternity leave bill 2023, 24 News
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زچگی اور پدریت کی چھٹی کے بل، 2023 ء کی توثیق کر دی 

بل کے تحت وفاقی حکومت کے اداروں کی خواتین ملازمین  سروس کے دوران تین مرتبہ مکمل تنخواہ کے ساتھ زچگی کیلئے چھٹی لے سکیں گی۔

خواتین ملازمین پہلی دفعہ ماں بننے پر 180 دن ، دوسری دفعہ ماں بننے پر 120 دن اور تیسری دفعہ 90 دن کی زچگی کی چھٹی لے سکیں گی۔

مرد ملازمین اپنی بیوی کی زچگی کی صورت میں پوری سروس کے دوران تین مرتبہ صرف 30 دن کی چھٹی لے سکیں گے۔

قانون کا اطلاق وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام تمام  سرکاری اور نجی اداروں پرہوگا۔

جو  ادارے ملازمین کو زچگی اور باپ بننے کی چھٹی کی سہولت نہیں دیں  گے ان کے ذمی دار منتظمین کو خلاف ورزی کی صورت میں 6 ماہ تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ  یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی۔

صدر مملکت نے تربیت یافتہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولت  کے بل، 2023 ء  کی بھی توثیق کر دی ہے ۔

اسلام آباد کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں بچوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے تربیت یافتہ  پیرامیڈکل اسٹاف کی دستیابی لازمی قرار دے دی گئی۔اسلام آباد کے تمام نجی اسکول اپنے احاطے میں حسبِ ضرورت بچوں کو میڈیکل امداد کی فراہمی کیلئے پیرامیڈیکل اسٹاف کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔

وفاقی حکومت تمام سرکاری اسکولوں میں حسبِ ضرورت بچوں کو میڈیکل امداد کی فراہمی کیلئے پیرامیڈیکل اسٹاف کی دستیابی یقینی بنائے گی۔ 

خلاف ورزی کی صورت میں پہلی وارننگ کے بعد ایک لاکھ تک جرمانہ اور بعد میں 6 ماہ تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔

صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: