جوبائیڈن نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Jan 20, 2021 | 21:54:PM
جوبائیڈن نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے اپنے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
تفصیلات کے مطا بق امریکا کے46ویں نومنتخب صدر جوبائیڈن اورنائب صدرکملاہیرس کی حلف برداری تقریب کیپٹل ہل میں منعقد ہوئی جس میں سابق صدر بل کلنٹن،جارج ڈبلیوبش اوربارک اوباماسمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مکمل طور پر کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کی گئی ،امریکی روایات کےخلاف ٹرمپ بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔


تقریب کے آغاز سے قبل گلوکارہ لیڈی گاگا نے قومی ترانہ پڑھا جس کے بعد جو بائیڈن سے چیف جسٹس جان رابرٹ نے حلف لیا اور صدارتی دستاویزات پر دستخط کے بعد خطاب کیا۔

پہلے نومنتخب نائب امریکی صدر کملاہیرس نے عہدے کا حلف اٹھایا ۔بائیڈن کے حلف لینے سے قبل گلوکارہ جینیفر لوپیز اور گلوکار گارتھ بروکس میوزیکل پرفارمنس پیش کیں جب کہ تقریب کے اختتام پر اپسکوپل چرچ کے پادری سلویسٹر بیمن دعا کروائی۔


واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں نئے صدر کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلئے سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی، وائٹ ہاؤس کے کئی مقامات کو خاردار تاریں لگا کر بند بھی کر دیا گیا تھا۔