عام انتخابات،کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ شروع

Dec 20, 2023 | 10:31:AM
عام انتخابات،کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا،الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کا اجرا کیا تھا جس کے بعد ملک بھر سے امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کررہے ہیں۔

الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات حاصل کرسکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی آج سے شروع ہوگا۔

 امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک متعلقہ آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی،13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

کراچی میں عام انتخابات 2024ء میں قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی وصول اورجمع کرانے کا آج سے آغاز ہو گیا۔

شہرِ قائد میں قومی کی 22 اورصوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی جاری ہوں گے،کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے 69 ریٹرننگ افسران اور7 ڈی آر او تعینات ہیں۔
 واضح رہےکہ گزشتہ روز این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری کیلئےکاغذات نامزدگی حاصل کئے گئے  جبکہ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کیلئے 3حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی لئے گئے۔