خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات۔۔۔وفاقی وزرا کو شکست

Dec 20, 2021 | 18:40:PM
وفاقی وزرا کے حمایت یافتہ، امیدوار ہار گئے
کیپشن: بلدیاتی انتخابات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جس میں تحریک انصاف کے بڑے بڑے برج الٹ گئے،وفاقی و صوبائی وزرا اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے حمایت یافتہ امیدوار اپنی اپنی نشستوں پر ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پوراپنے حلقے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پورکی سیٹ پر اپنے امیدوار کو جتوانے میں ناکام ہو گئے، تحریک انصاف ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآاور درہ بن بھی ہار گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکیسن لگواؤ ورنہ۔۔؟این سی او سی کے ہنگامی فیصلے
اسی طرح وزیر مملکت علی محمد خان کے حمایت یافتہ امیدواربھی تحصیل تخت بھائی میں ناکام ہو گئے،کاٹلنگ میں پی ٹی آئی ایم این اے مجاہد خان کے حلقے کی سیٹ جے یو آئی نے جیت لی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنی تحصیل میں پی ٹی آئی امیدوار کو کامیاب کرانے میں ناکام ہو گئے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حمایت یافتہ امیدوار تحصیل لاھور اور ٹوپی بھی ہارگئے۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے حمایت یافتہ امیدوار کو تحصیل زرڑ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب کے امیدواراپنی تحصیل کے ساتھ ہری پور کی بقیہ 2 تحصیلیں بھی ہار گئے،وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے حمایت یافتہ امیدواریوسی کا الیکشن ہار گئے،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کے امیدوار کو کوہاٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پی ٹی آئی ایم این اے حبیب اللہ کنڈی کے امیدوار پورا ضلع ہار گئے، حکومتی رکن قومی اسمبلی انور تاج کے امیدوار کو شبقدر تحصیل میں ناکامی ہوئی۔

یہ  بھی پڑھیں: کورونا متاثرہ شخص قرنطینہ سے فرار۔۔۔انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں