عالمی معاملات کو مشترکہ مشاورت کے ذریعے حل کرنا چاہیے، چینی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ عالمی معاملات کو مشترکہ مشاورت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ نے آج صوبہ ہائی نان کے قصبے ہو آؤ میں منعقدہ ’’بو آؤ ایشیائی فورم 2021 سالانہ اجلاس‘‘ کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین، ایشیا کے ساتھ مل کر آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کے ساتھ مل کر ترقی کررہا ہے۔ان کی تقریر کا عنوان تھا ’’ایک ہی کشتی پر سوار ہوکر مشکلات کو دور کریں اور ہم نصیب مستقبل کےلیے کوشش کریں۔‘‘
چینی صدر نے اعادہ کیا کہ ’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘ ایسا روشن راستہ ہے جس پر سب لوگ ساتھ مل کر گامزن ہیں۔ جو بھی ملک اس میں دلچسپی رکھتا ہے، اس میں شامل ہوسکتا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ 2030 تک ’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘ کی مشترکہ تعمیر سے دنیا کے 76 لاکھ افراد انتہائی غربت سے، جبکہ مزید 3 کروڑ 20 لاکھ افراد درمیانی غربت سے نکل سکیں گے۔
’’ہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر دی بیلٹ اینڈ روڈ کو غربت کے خاتمے اور ترقی کا راستہ بنائیں گے اور بنی نوع انسان کی مشترکہ خوشحالی کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ روم پار کرنیکی کوشش، کشتی الٹنے سے41افراد ڈوب گئے