کامسٹیک اور غزہ و فلسطین کی جامعات کے مابین  سائنسی و تعلیمی تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ

Oct 19, 2025 | 18:26:PM
کامسٹیک اور غزہ و فلسطین کی جامعات کے مابین  سائنسی و تعلیمی تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں  اسلامی تعاون تنظیم کی قائمی کمیٹی برائے  سائنسی و تکنیکی کمیٹی تعاون (کامسٹیک) اور غزہ و فلسطین کی سات جامعات پر پر مشتمل کنسورشیم کے درمیان اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے  مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔

یہ معاہدہ کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور صدر الاقصیٰ یونیورسٹی پروفیسر ایمن صُبح نے دستخط کیا۔
 اس کنسورشیم میں الاقصیٰ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف فلسطین، الازہر یونیورسٹی، اسلامک یونیورسٹی آف غزہ، غزہ یونیورسٹی، اسرائیٰ یونیورسٹی اور القدس اوپن یونیورسٹی شامل ہیں۔

معاہدے کے تحت دونوں فریقین مشترکہ علمی و تحقیقی منصوبے، تربیتی پروگرامز، اور فیکلٹی و ماہرین کے تبادلے کے اقدامات کریں گے۔ غزہ کی جامعات کو کامسٹیک کے کنسورشیم آف ایکسیلینس   اور اور او آئی سی ٹیکنالوجی پورٹل میں بھی شامل کیا جائے گا تاکہ انہیں مسلم دنیا کے تحقیقی نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان کو  ون ڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ،متوقع امیدوار کون؟نام بھی سامنے آ گئے

ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ “یہ معاہدہ غزہ کی جامعات کو اور او آئی  سی رکن ممالک کی 80 سے زائد معروف جامعات سے جوڑے گا اور کامسٹیک ان کے تعلیمی و تحقیقی بحالی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔”

غزہ–فلسطین کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پر مشتمل پہلا وفد ان دنوں کامسٹیک کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہے۔ وفد اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور میں پاکستانی جامعات کے ساتھ ممکنہ تعاون کے امکانات پر بات چیت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف وقت پر ایکشن نہ لینے پرمعطل اہم عہدیدار کو ہٹادیاگیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: