راولپنڈی،پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ میچ کیلئے سیکورٹی و ٹریفک پلان 

Oct 19, 2025 | 11:11:AM
راولپنڈی،پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ میچ کیلئے سیکورٹی و ٹریفک پلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لئے سیکورٹی و ٹریفک پلان ترتیب دےدیاگیا۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ٹریفک انتظامات کے لئے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘‘آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ریلیز کر دیا
سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں۔