یورپین ڈس ایبلڈ سنوکر میں پاکستان کا گولڈ میڈل

Oct 19, 2025 | 09:20:AM
یورپین ڈس ایبلڈ سنوکر میں پاکستان کا گولڈ میڈل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے شہزاد بٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے البانیہ میں ہونے والی یورپین ڈس ایبلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

فائنل مقابلے میں شہزاد بٹ نے انگلینڈ کے ڈیو بولٹن کو 1-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا پورے ٹورنامنٹ کے دوران شہزاد بٹ ناقابلِ شکست رہے اور سب سے زیادہ سکور بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔

چیمپئن شپ کے دوران ان کی پرفارمنس کو غیر معمولی قرار دیا گیا، جبکہ غیر ملکی ماہرین نے بھی پاکستانی کھلاڑی کے کھیل کو بھرپور سراہا۔

شہزاد بٹ کی اس کامیابی سے پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

 اس جیت کے بعد پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن اور شائقین نے شہزاد بٹ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پرتگال میں نقاب پر پابندی: جرمانہ ، سزا بھی ہوگی