امارات میں پہلا روزہ اورعید الفطر  کب ہو گی؟محکمہ فلکیات نے بتادیا

Mar 19, 2022 | 12:30:PM
 امارات میں پہلا روزہ ٖاورعید الفطر  کب ہو گی؟محکمہ فلکیات نے بتادیا
کیپشن: امارات میں پہلا روز کب ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) یو اے ای میں فلکیاتی امورکی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ ’علم الفلک کے حساب سے رمضان کا پہلا روزہ 2 اپریل اور عید الفطر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے۔

 متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ابراہیم الجروان نے کہا کہ ’امارات میں خورفکان شہر میں افطار کا وقت ابوظبی سے 8 منٹ قبل ہوگا جبکہ الغویفات میں جو ملک کے مغرب بعید میں واقع ہے افطار کا وقت ابوظبی سے 12 منٹ بعد آئے گا‘۔

 چیئرمین فلکیاتی انجمن  نے بتایا کہ ’روزے کی شروعات خورفکان میں 4 بجکر 48 منٹ پر ہو گی۔

ابوظبی میں 4 بجکر 56 منٹ اور السلع اور العویفات میں 5 بجکر 8 منٹ پر ہو گی‘۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کی پھر کروٹ ۔ٹھنڈی ہوائیں۔ بادل بھی برسیں گے

 واضح رہے کہ اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کامنحرف ارکان اسمبلی کیخلاف بڑا فیصلہ