سرکاری سکولوں میں12,430 جدید ترین کلاس رومز شروع 

Feb 19, 2022 | 17:44:PM
 جدید، ترین ،کلاس، رومز   
کیپشن:  جدید ترین کلاس رومز  (فائل فوٹو) 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے دارلحکومت دہلی میں وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نےسرکاری سکولوں میں 12,430 نئے اسمارٹ کلاس رومز کا افتتاح کر دیا۔کجریوال نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ملک کے تمام بدعنوان لوگ ہمارے خلاف جمع ہو گئے ہیں۔ آج ہم 12,430 جدید ترین کلاس رومز شروع کرکے ان کو مناسب جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک ان کرپٹ لوگوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج دہلی میں سرکاری اسکولوں میں بنائے گئے 12,430 نئے اسمارٹ کلاس رومز کا افتتاح کرنے کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ ملک کے پرائیویٹ اسکولوں میں دہلی کے سرکاری اسکولوں جیسا شاندار نظام نہیں ہے۔ صرف تین برسوں میں دہلی میں 12,430 نئے اسمارٹ کلاس روم بنائے گئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ اگر ان کلاس رومز کو اسکولوں میں تبدیل کر دیا جائے تو یہ 250 اسکول کے کمروں کی تعداد کے برابر ہوں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ دہلی حکومت نے پچھلے سات برسوں میں بیس ہزار کلاس روم بنائے ہیں، اس کے مقابلے میں پورے ملک کی تمام حکومتوں نے مل کر اتنے کمرے نہیں بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو اچھی تعلیم دینا بابا صاحب کا خواب تھا، 75 سال بعد ان کی حکومت اسے پورا کر رہی ہے۔ بھگت سنگھ کا خواب تھا کہ غریب اور امیر کو یکساں تعلیم ملے، جسے دہلی حکومت پورا کر رہی ہے۔ کچھ جماعتیں انہیں دہشت گرد کہہ رہی ہیں جبکہ وہ آج 12,430 نئے سمارٹ کلاس رومز بنا رہے ہیں, ایسا دہشت گرد بابا صاحب اور بھگت سنگھ کا خواب پورا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان سکول بنانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہیں ذات اور مذہب کے نام پر ووٹ لینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی لیکچرارنے چوری کردہ طیارہ کھیتوں میں گرا کر خود کشی کرلی