یونیورسٹی لیکچرارنے چوری کردہ طیارہ کھیتوں میں گرا کر خود کشی کرلی 

Feb 19, 2022 | 16:57:PM
یونیورسٹی لیکچرار ، خود کش
کیپشن: یونیورسٹی لیکچرار طیارہ چوری خود کشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے خود کشی کرنے کیلئے ایک عجیب و غریب طریقہ اختیار کیا ،طیارہ چرایا اڑان بھری اور عین کھیتوں کے وسط میں جاکر طیارے کو گرا کر خود کشی کرلی ۔
 تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کمیپوٹرسائنس کے ایک پروفیسر جسے معدے کا کینسر تھااور ڈاکٹروں نے اسے بتایا تھا کہ وہ تین ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا ۔یونیورسٹی پروفیسر نے خود کشی کرنے کیلئے ایک عجیب و غریب طریقہ اختیار کیا ۔برطانوی اخبار کے مطابق 64 سالہ پی ایچ ڈی ڈاکٹروولرڈ کرسٹوفر 2019کے شروع سے ہی ہوا بازی کی تربیت حاصل کررہا تھا ۔


کرسٹوفر نے اپنی خود کشی کے حوالے اپنے استاد (جس سے وہ ہوابازی کی تربیت حاصل کررہا تھا )کوبھی بتایا تھا اور اسے اپنے بینک اکاونٹ تک رسائی کا حق دیا تھا تا کہ اڑان میں استعمال ہونے والے طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا زر تلافی ادا کیا جا سکے۔اس نے اپنے انسٹرکٹر کو یہ بھی بتایا تھا کہ اس نے حادثے کیلئے ایک غیر آباد علاقے کا انتخاب کیا ہے ۔آنجہانی نے حادثے سے قبل اپنا ریڈیو اور ہوائی جہاز کا ٹریکنگ سسٹم بند کر دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت انتہا پسندی کا عروج،باحجاب خواتین کے ووٹ ڈالنے پر اعتراض اٹھادیا