لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا

Dec 19, 2023 | 09:54:AM
 لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ خان ) لاہور شہر میں خشک سردی کا راج برقرار ، شہر کی ٹھنڈی فضاء میں درجہ حرارت نمایاں کمی کے ساتھ 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران فی الوقت بارش کا کوئی امکانات نہیں،دوسری جانب سموگ میں نمایاں کمی دیکھی گئی ۔

عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 189 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگیا،شہر کا موجود درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے  جبکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ریکارڈ کیا گیا ،فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح222ریکارڈ،کینٹ پولوگراؤنڈمیں آلودگی کی شرح207،ایچی سن کالج کےاطراف آلودگی کی شرح210،شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح297،جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح250ریکارڈ جبکہ فداحسین ہاؤس کےاطراف آلودگی کی شرح189ریکارڈ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:شدید زلزلہ ‘ زمین کانپ اٹھی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے