او آئی سی کا اجلاس ۔۔افغان عوام ہمار ی مدد کی منتظر ہے ۔۔جنرل سیکرٹری

Dec 19, 2021 | 15:07:PM
او آئی سی اجلاس
کیپشن: او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر لی گءی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مہمانوں نے افغان صورتحال پر اظہار خیال کیا ۔
تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ابراہیم حسین طحہٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر اجلاس بلایا جانا خوش آئند ہے اور اجلاس کیلئے پاکستان کے بہترین انتظامات قابل تعریف ہیں۔ افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ افغانستان کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا نے افغانستان کی مدد نہ کی تو بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے ،وزیر اعظم
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اجلاس کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان نے کم ترین وقت میں اجلاس کا انعقاد کیا اور اہم ترین اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کے مشکور ہیں۔ افغانستان کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنا ہو گا کیونکہ افغانستان میں خواتین، بچوں سمیت افغان عوام مشکلات کا شکار ہیں اور افغانستان میں معاشی بحران مزید خراب ہو سکتا ہے۔ افغانستان کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی 60 فیصد آبادی بھوک کا شکار ہے اور افغانستان کے بارے میں او آئی سی کی قرارداد پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے لیے امداد پر پاکستان کے مشکور ہیں۔
اردن کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان اس وقت انسانی بحران کے دہانے پر کھڑا ہے اور افغان عوام خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔ افغان عوام کی سلامتی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق۔۔ 260 نئے مریض رپورٹ