جاپان میں ہم جنس پرست افراد کی شادیوں پر پابندی غیر آئینی قرار

Mar 18, 2021 | 19:03:PM
جاپان میں ہم جنس پرست افراد کی شادیوں پر پابندی غیر آئینی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایک جاپانی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ ہم جنس پرست افراد کی باہمی شادیوں پر عائد قانونی پابندی غیر آئینی ہے۔ 
میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان ترقی یافتہ ممالک کے جی سیون گروپ کا رکن وہ واحد ملک ہے، جہاں ہم جنس پرست افراد کی آپس میں شادیوں کو قانوناً تسلیم نہیں کیا جاتا۔
 ساپورو کی ایک عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جاپانی آئین کے آرٹیکل نمبر چودہ کے تحت کسی بھی شہری سے اس کی نسل، رنگت، صنف، سماجی حیثیت یا خاندانی پس منظر کی بنیاد پر امتیازی برتا ﺅکی ممانعت ہے۔