سینئرممبربورڈآف ریونیونبیل جاویدکاصوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کنٹرول روم کادورہ

Jul 18, 2023 | 10:54:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)سینئرممبربورڈآف ریونیونبیل جاویدکا پی ڈی   ایم اے آفس کادورہ، ریلیف کمشنر پنجاب کی زیر صدارت امدادی سرگرمیوں بارےجائزہ اجلاس میں شرکت۔ 
 تفصیلات کے مطابق سینئرممبربورڈآف ریونیونبیل جاوید نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور جائزہ اجلاس میں بھی شرکت کی،ایس ایم بی آرنےمانیٹرنگ سکرینزاورہیلپ لائن کےعمل کا بھی جائزہ لیا،  ریلیف کمشنر پنجاب کی زیر صدارت امدادی سرگرمیوں بارے اجلاس میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین ،ڈائریکٹر آپریشن نثار احمد ثانی سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔

ڈائریکٹر جنرل پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )عمران قریشی نےریسکیو و ریلیف آپریشن بارے تفصیلی بریفنگ دی  اور بتایا کہ بیشتر اضلاع میں ریسکیوآپریشن مکمل کرلیاگیاہے،10سے16جولائی کےدوران82ہزار200سےزائدافرادکاانخلاکرایاجاچکا،17ہزار590افرادکوسیلابی علاقوں سےریسکیوکیاگیا،سیلاب زدہ علاقوں میں103افرادکوفرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ہے ، 
1700سےزائدجانوروں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاجاچکا۔ 

یہ بھی پڑھیں:روپے کی بے قدری، ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیا

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کےتمام دریاؤں میں پانی کابہاؤ معمول کے مطابق ہے، سیلاب متاثرین کوانکےگھروں میں منتقل کرنیکاعمل شروع کردیاگیاہے،ضلع جھنگ اوردریائےستلج سےمنسلک تمام اضلاع میں ریلیف کیمپس قائم ہیں، اس موقع پر ایس ایم بی آرنبیل جاوید  کا کہنا تھا کہ صوبائی کنٹرول روم سیلابی صورتحال کی مؤثرنگرانی جاری رکھے ہوئے ہے،
دریاؤں ،ڈیمزاوربراجزمیں پانی کےبہاؤپرخصوصی نظررکھی جائے،ارلی وارننگ سسٹم کےذریعےاداروں اورشہریوں تک آگاہی بروقت پہنچائی جائے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: