فخر ہے تحریک انصاف کو کسی مافیا نے سپانسر نہیں کیا،وزیر اعظم، براڈ شیٹ مسئلے کی تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم

Jan 18, 2021 | 21:08:PM
 فخر ہے تحریک انصاف کو کسی مافیا نے سپانسر نہیں کیا،وزیر اعظم، براڈ شیٹ مسئلے کی تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری جماعت تحریک انصاف کو کسی مافیا نے سپانسر نہیں کیا، مافیا نے پیسہ لگایا ہوتا تو ہم ان کے سامنے جھک جاتے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومتی رہنماو¿ں کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ کیس پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ براڈ شیٹ کے معاملے کو تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھیں اور اس میں موجود حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔ براڈ شیٹ کمپنی تو 20 سال پہلے کے اثاثوں کی تحقیقات کر رہی تھی، گزشتہ دس سال دور کا حساب تو ابھی ہونا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنا عزم دہرایا کہ ملکی دولت لوٹ کر باہر لے جانے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کا معاملہ اٹھایا جانا خوش آئند ہے۔ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کی فنڈنگ سے وجود میں آئی۔براڈ شیٹ مسئلے کیلئے قائم تحقیقاتی ٹیم میں شبلی فراز، فواد چودھری اور شیری مزاری شامل ہیں۔