روسی ویکسین کا ایک بوسٹر ڈوز  اومیکرون  کیخلاف موثر ۔۔محققین کا دعویٰ

Dec 18, 2021 | 15:52:PM
 روسی ویکسین کا ایک بوسٹر ڈوز  اومیکرون  کیخلاف موثر ۔۔محققین کا دعویٰ ،فائل فوٹو
کیپشن:  روسی ویکسین کا ایک بوسٹر ڈوز  اومیکرون  کیخلاف موثر ۔۔محققین کا دعویٰ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے گامیلیا سینٹر نے اپنی ایک تحقیق کے ابتدائی پریکٹیکل رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ویکسین “اسپوتنک وی” اور اس کا ایک ہلکا بوسٹر ڈوز کورونا کے سپرمیوٹینٹ اومیکرون ویریئنٹ کے خلاف بھی کارگر ہے۔

 کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دنیا بھر میں غیر معمولی رفتار سے پھیل رہی ہے، جس کے سدباب کیلئے سائنسدان مصروف عمل ہیں، تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ اسپوتنک وی ویکسین اس وائرس کے خلاف مؤثر طریقے سے کارگر ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس سے مرض کی شدت میں کمی آئے گی اور مریضوں کے ہسپتال میں داخلے کا جھنجھٹ بھی کم ہوگا۔

 گامیلیا نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ اس میں ویکسین لگانے کے کافی طویل وقت بعد (کورونا ویکسی نیشن کے چھ مہینے بعد سے زیادہ کی مدت) سیرم پروٹین کا استعمال کیا گیا تھا جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد اس کا جسم پر اثر کتنے طویل عرصہ تک رہتا ہے۔اسی تحقیق میں دیگر ویکسینوں کے قلیل مدتی اثرات (فائزر، بائیو این ٹیک کا 27-12 دن اور موڈرنا پر) پر بھی تحقیق کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال۔۔بیرون ملک جانے والوں کے لئے بڑا حکم جاری

اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو دو سے تین مہینے پہلے ویکسین لگائی گئی تھی تو اسے ایک اسپوتنک وی کا ہلکا بوسٹر ڈوز دے کر اومیکرون کے خلاف وائرس کی لڑنے کی صلاحیت میں کافی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اسپوتنک وی ویکسین اور اسپوتنک کا ہلکا بوسٹر ڈوز اومیکرون کے خلاف 80 فیصد سے زیادہ مؤثر ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل وائرو لوجی میں شائع تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اسپوتنک وی اور اسپوتنک کے ہلکے بوسٹر ڈوز کا کوئی منفی اثر (پھیپھڑوں یا دل کی جھلی میں انفیکشن) بھی نہیں دیکھا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    افسوسناک خبر ۔۔۔کراچی میں زور دار دھماکا۔۔10افراد جاں بحق ۔۔12 زخمی