23اگست سے سو فیصد ویکسینیٹڈ عملے والے سکولوں کو اجازت

Aug 18, 2021 | 16:18:PM
23اگست سے سو فیصد ویکسینیٹڈ عملے والے سکولوں کو اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سندھ حکومت نے 23اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دیدی،سو فیصد ویکسینیٹڈ عملے والے سکولوں کو اجازت ہوگی، سکول تین تین دن شفٹس میں کھولے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سید سردار شاہ  کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تین تین دن کی شفٹس میں کھلیں گے۔ وزیر تعلیم سندھ نے یکساں نصاب تعلیم سے متعلق کہا کہ پورے ملک میں اردو اور انگریزی میڈیم ہوگا،سٹیرنگ کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ پیر سے صرف ایسے سکولوں کو کھولا جائے گا جن کا عملہ سو فیصد ویکسینیڈ ہو چکا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں میں مانیٹرنگ کا مستقل عمل جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسوں کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:      کابل :طیارے کےپہیوں اور لینڈنگ گیئر کے اطراف سے انسانی اعضاء برآمد