شاہ محمودقریشی کی جیل ٹرائل کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا

Oct 17, 2023 | 11:03:AM
شاہ محمودقریشی کی جیل ٹرائل کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کسی پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی کی جانب سے  ایڈووکیٹ سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ علی بخاری نے کہا کہ ہم نے جیل ٹرائل کے نوٹیفیکیشن کے خلاف ٹرائل کورٹ میں درخواست دی تھی، ٹرائل کورٹ نے ہماری درخواست کو سنے بغیر  نظر انداز کر دیا، جیل ٹرائل کے نوٹیفیکیشن میں شاہ محمود قریشی کا نام تک نہیں، شاہ محمود قریشی نے سکیورٹی خدشات کے حوالے سے کوئی درخواست تک دائر نہیں کی، آج ٹرائل کورٹ نے طلب کر رکھا ہے لیکن ہم پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی، میرا تو نام ہی نہیں نوٹیفکیشن میں مجھے بلا وجہ شریک ملزم کے ساتھ لگا دیا، میں تو ہمیشہ کورٹ میں پیش ہوتا ہوں میں نے تو سکیورٹی ایشو نہیں اٹھایا، میں ہر روز ہر کیس میں پیش ہوتا رہا لیکن اب جیل میں ہی سماعت کردی جاتی ہے۔ 

شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایڈووکیٹ سید علی بخاری نے عدالت سے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے، بغیر کسی نوٹیفکیشن کے میرا جیل ٹرائل جاری ہے، عدالت جیل ٹرائل سے روک کر اوپن ٹرائل کی ہدایت کرے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے گھر صف ماتم بچھ گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ایک دو دن میں فریقین کو طلب کر کے معاملے پر آرڈر جاری کریں گے، ہم ایک آرڈر دے چکے ہیں جیل نوٹیفکیشن سے متعلق شیر افضل صاحب کے کیس میں، یہ سارا معاملہ ٹرائل کورٹ نے دیکھنا ہوتا ہے، آپ کے کیس میں فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں۔