ا مریکاکو فو جیوں کا انخلاءنہ کرنے کے سنگین نتائج بھگتناپڑیں گے، طالبان

Mar 17, 2021 | 22:55:PM
 ا مریکاکو فو جیوں کا انخلاءنہ کرنے کے سنگین نتائج بھگتناپڑیں گے، طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغان طالبان نے صدرجوبائیڈن کے انٹرویوپرردعمل میں کہا ہے کہ امریکاکوفوجیوں کے انخلاکے معاہدے پرعملدرآمدیقینی بناناچاہیئے۔
تفصیلات کے مطا بق طالبان رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ ا مریکاکومعاہد ہ پر عمل نہ کرنے کے سنگین نتائج بھگتناپڑیں گے۔معاہدہ پر عمل نہ کروانے کا ذمہ دارامریکاہوگا۔معا ہدے کے تحت امریکاکوافغانستان پراپناقبضہ ختم کر کے فوجیوں کوافغانستان سے نکالنا ہو گا۔ 
 یا د رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے یکم مئی تک تمام فوجیوں کاانخلاکافی مشکل ہے۔ یہ انخلا ممکن مگربہت مشکل کام ہے۔ طالبان کےساتھ صدرٹرمپ کامعاہدہ مضبوط نہیں تھا۔ ابھی ہم فیصلہ کرنے کے مرحلے میں ہیں کہ فوجیوں کوکب نکالا جائے۔