ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نئے ایئرچیف مقرر

Mar 17, 2021 | 18:05:PM
ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نئے ایئرچیف مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نیا ایئرچیف مقررکر دیاگیا ،وزیر اعظم نے منظوری دیدی۔نئے ایئر چیف کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے ۔
گجرات کا موضع سدھ جنرل راحیل شریف کا ننھیالی گاو¿ں ہے ۔ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے یہ تیسرے سروسز چیف ہیں اس سے پہلے ایڈمرل محمد شریف اور جنرل راحیل شریف سروسز چیف رہ چکے ہیں۔
یئرمارشل ظہیر احمد بابر معروف عالم دین حکیم غلام محمد کے بیٹے ہیں، ظہیر بابر ایئرمارشل مجاہد انور کی مدت ملازمت پوری ہونے پر فضائیہ کی کمان سنبھالیں گے۔ ایئرمارشل ظہیر بابر اِس وقت بطور ڈپٹی چیف انتظامی امورخدمات انجام دے رہے ہیں۔
 1986 میں بحیثیت فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ کی جی ڈی (پائلٹ) برانچ میں شمولیت اختیار کی، فائٹر اسکواڈرن ، آپریشنل ایئر بیس ، اور علاقائی کمانڈ بھی کی چکے ہیں ،نئے ایئر چیف نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ) ، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 
وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری بھی فورائض سر انجام دیئے۔ ظہیر احمد بابربرطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول ، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔