وزیر اعلیٰ پنجاب کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مری کا دورہ

Jun 17, 2023 | 16:43:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مری کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات کے ہمراہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مری کا اچانک دورہ، ہسپتال عملہ پریشان، تمام سرکاری محکموں میں کھلبلی مچ گئی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مری کا اچانک دورہ کیا، صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عامر میر بھی ان کے ہمراہ تھے، اچانک ہسپتال پہنچنے پر ہسپتال عملہ پریشان ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کےمہنگے ٹیرف نے صنعتکاروں کوپریشان ہیں، فی یونٹ 20روپے تک ہوناچاہیے: سابق صدر ایف پی سی سی آئی

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ عوام اورسیاحوں کو صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ڈائلیسز سنٹر 5 روز میں فعال بنانے کی ہدایت کر دی، 29 نرسز کی پوسٹس پر صرف 6 نرسزکام کررہی ہیں، سٹاف کی کمی کو جلد پورا کیاجائے گا، نگران وزیر صحت جمال ناصر اگلے پانچ دن مری ہسپتال کے معاملات حل کرنے کیلیئے موجود ہونگے۔

محسن نقوی نے ٹی ایم اے آفس اور جناح ہال میں قائم کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا،  کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے پر سخت برہمی کااظہار 24 گھنٹے میں کیمرے بحال کرنے کاحکم جاری کر یا۔ وزیر اعلیٰ کا عرصہ سے ہسپتال کے بند حصے دیکھ کر براہمی کا اظہارکیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

وزیر اعلی نے ہسپتال کے بندیونٹ کھلوا کر چیک کیئے، وزیر اعلی نے مریضوں کی خیریت اور علاج معالجہ کی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے اچانک دورہ پر سرکاری محکموں میں کھلبلی مچ گئی۔