قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ، آج سےاطلاق

Jun 17, 2021 | 12:57:PM
قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ، آج سےاطلاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) 10 سالہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکٹس پر شرح منافع 9.29 فیصد سے بڑھا کر 9.35 فیصد کردی گئی، نوٹیفیکیشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.64 فیصد سے بڑھا کر 8.76 فیصد کردی گئی،6  ماہ کے شارشارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 7.14 فیصد سے بڑھا کر 7.20 فیصد کردی گئی ،اسپیشل سیونگز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی،وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
 نوٹیفیکیشن کے مطابق بہبود ، پینشنرز  اور شہداء فیملی سرٹیفکٹس پر شرح منافع برقرار رہے گی ،سیونگز اکاونٹ پر بھی شرح منافع برقرار رہے گی،شرح منافع میں اضافے کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    یمنیٰ زیدی کی شاندار اداکاری: بھارتی مداحوں کے دلوں پر چھا گئیں